لودھراں سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں انسداد ڈینگی کاؤنٹرز قائم

          لودھراں سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں انسداد ڈینگی کاؤنٹرز ...

  



لودھراں (نما ئند ہ  پا کستا ن) صوبائی سیکرٹری لٹریسی سمیرا صمد کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلا س میں ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

۔ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے بتایا کہ 14روز قبل ہی اگلے سیزن کے لئے موثر انداز میں انسداد ڈینگی اقداما ت کیلئے پالیسی کو حتمی شکل دے گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹھنڈکے بڑھتے ہی قدرتی طور پر ڈینگی مچھر کی افزائش میں کمی واقع ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع لودھراں کی بانڈری چار اضلاع خانیوال، وہاڑی، بہاول پور اور ملتان سے ملتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں سمیت تحصیل ہیڈکواٹرز ہسپتالوں میں بھی انسداد ڈینگی کاؤنٹرز قائم کیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع بھر میں ڈینگی کے حوالے سے حساس مقامات اور ہاٹ سپاٹس کو 7یوم کے اندار اندار ہر صورت چیک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انسداد ڈینگی اقدامات کے تحت سرکاری ہسپتال میں ڈینگی تشخیصی ٹیسٹ مفت فراہم کیا جاتا ہے جبکہ دیگر پرائیویٹ لیباٹریوں آغا خان اور شوکت خانم میں ضلعی انتظامیہ کی کوارڈنیشن سے ڈینگی ٹیسٹ850روپے کی بجائے عوامی سہولت کیلئے 90روپے میں کیا جاتا ہے۔ا جلاس میں بتایا گیاکہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے روزانہ کی بنیا د پر مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے اور ضلع بھر کے 600ہاٹ سپاٹ باقاعدگی سے چیک کیئے جا رہے ہیں۔

قائم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...