انٹرافغان مذاکرات، خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار اہم، امریکہ کا اعتراف

انٹرافغان مذاکرات، خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار اہم، امریکہ کا اعتراف

  



واشنگٹن(آئی این پی) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ بندی اور تشدد میں کمی پر پاکستان کا کردار اہم ہے، اس سلسلے میں زلمے خلیل زاد نے دورہ کر کے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے افغا نستان کیلئے خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو طالبان کیساتھ ہونیوالے مذاکرا ت میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ انٹرا افغان مذاکرات اور خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم ہیں، خطے میں بہتر سکیورٹی اور معیشت امن کیلئے مدد گار ثابت ہو سکتی ہے، امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے اس سلسلے میں امن کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔

امریکہ اعتراف

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...