ڈیرہ:شہدائے اے پی ایس کی یادمیں تقریب زرتاج گل سمیت اہم شخصیات کی شرکت
ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) پولیس ایجوکیٹر سکول ڈیرہ میں سانحہ ایپی ایس پشاور کے شہداء کی یاد اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی وزیر مملکت زرتاج گل تھیں جہنوں نے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ APS کے شہید بچوں (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)
کا خون آج بھی تازہ ہے ان کا خون ہمارے لئے مشل رہ بنا اور قوم کو متحد کر گیا پانچ سال گزر جانے کے باوجود آج بھی ہم اپنے ان معصوم بچوں کو نہیں بھولے جن کو دہشت گردوں نے پڑھتے ہوئے درسگاہ میں شہید کر دیا تھا پولیس ایجوکیٹر سکول میں سانحہ پشاور تقریب میں مشیر صحت حنیف پتافی آر پی او ڈی جی خان عمران احمر ڈی پی او اسد سرفراز اور دیگر معزرین نے شرکت کی تقریب کا آغاز پولیس کے دستے نے شہداء کو سلامی دے کر کیا بچوں نے شہداء کی یاد میں ٹیبلو اور ملی نغمیں پیش کئے تقریب سے آرپی او عمران احمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ پاکستان سے دہشت گردی کا خانمہ ہوچکاہے۔ اس سانحہ کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں ڈی پی اسد سرفراز نے کہا کہ ہمیں یہ سوچ کر بھی دل دہل جاتا ہے جب ماوں نے اپنے بچوں کو سکول بھیجا اور واپسی پر ان کی لاشیں آئیں مشیر صحت حنیف پتافی نے کہا جنگ کے بھی قانون ہوتے ہیں جس میں درس گاہوں اور ہسپتالوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا لیکن سفاک دشمن نے ہمارے بچوں کو علم حاصل کرتے ہوئے شہید کیا۔ ان بچوں نے اپنا خون دے کر اس بکھری ہوئی قوم کو متحد کر دیا۔ دشمن کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔قوم نے دشمن کو پیغام دیا کہ تم ہمیں جتنا مارو گئے ہم مضبوط تر ہوتے جائیں گے تقریب کے آخر میں شہدا کے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گے۔اور خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔
شرکت