محکمہ ریلوے:مختلف شعبوں میں تبادلوں، تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن

    محکمہ ریلوے:مختلف شعبوں میں تبادلوں، تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ہیڈکوارٹرنے گریڈ19اور20شعبہ کمرشل اینڈٹریفک،سول،مکینکل انجینئرنگ اورسٹورپرچزکے متعددافسران کے تبادلہ تعیناتوں کانوٹیفکیشن جاری کیاہے جس کیمطابق گریڈ 20کے شعبہ کمرشل ٹریفک کے(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

آفیسرگریڈ21 کی آسامی پرتعینات ریلوے سیکرٹری بورڈمہارعلی شاہ کو ڈائریکٹر جنرل پلاننگ منسٹری آف ریلویزاسلام آباد،نیشل منیجمنٹ کورس سے واپس آنے والے گریڈ20شعبہ سول انجینئرنگ کے آفیسرارشادسلام خٹک کوگریڈ21کے عہدہ سیکرٹری ریلوے بورڈ،گریڈ20شعبہ مکینکل انجینئرنگ کے ڈائریکٹرجنرل پلاننگ محمدیوسف کوپراجیکٹ ڈائریکٹر230کوچزسلیپرفیکٹری اسلام آباد،گریڈ20شعبہ سول انجینئرنگ کے پراجیکٹ ڈائریکٹرنیواسٹیشن ریلوے ہیڈکوارٹرلاہورشاہ رخ خان افشارکوچیف انجینئراوپن لائن،گریڈ20شعبہ سول انجینئرکے چیف انجینئر اوپن لائن امیرمحمدداؤدپوتاکوپراجیکٹ ڈائریکٹرڈی \ٹی پورٹ قاسم کراچی،گریڈ19شعبہ مکینکل انجینئرنگ کے ڈپٹی ڈی ایس ٹیکنکل کراچی عبدالحسیب کوگریڈ20کی آسامی پرڈی ایس سکھر،شعبہ مکینکل انجینئرنگ گریڈ20کے ڈی ایس سکھریوسف لغاری ڈی ایس سکھرکوپراجیکٹ ڈائریکٹر820ہائی کیپسٹی ویگنزمغل پورہ ورکشاپ،شعبہ سٹوراینڈپرچزگریڈ19کے ڈپٹی سی سی پیiiمحمودالحسن کوگریڈ20کی سیٹ پرسی سی ایس ریلوے ہیڈکوارٹرلاہور،شعبہ مکینکل انجینئرنگ گریڈ20 کے پراجیکٹ ڈائریکٹر75ڈیزل(ڈی۔ای)لوکوموٹومحفوظ علی خان کوپراجیکٹ ڈائریکٹرایس آر۔100 مغل پورہ ورکشاپ،شعبہ مکینکل انجینئرنگ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر230اور820سمیعن اللہ گنڈاپورکو300ٹریکشنزموٹرزتعینات کیاگیاہے۔

نو ٹیفکیشن

مزید : ملتان صفحہ آخر