کالے یرقان کاحملہ،خاتون سمیت 5افراد ہسپتال میں جاں بحق

    کالے یرقان کاحملہ،خاتون سمیت 5افراد ہسپتال میں جاں بحق

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا خاتون سمیت 5افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے‘۔ تفصیل کے مطابق باغو بہار کی رہائشی 50سالہ نذیراں بی بی‘ خانپور کا 60سالہ نذیراحمد‘ (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

خان بیلہ کا 40سالہ پیر بخش‘ سردار گڑھ کا 55سالہ حاجی حسین او ر لیاقت پور کا رہائشی 60سالہ حبیب احمدکو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود پانچوں افراد جانبر نہ ہوپائے اور دم توڑ گئے۔ جبکہ تین متاثرین جن میں تعمیرملت روڈ کا رہائشی 55سالہ محمدجاوید‘ وچھانی کا 40سالہ محمدلیاقت او ر چک 56سالہ ریاست علی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کالا یرقان

مزید : ملتان صفحہ آخر