ہیڈ ماسٹروں کو آدھا گھنٹہ پہلے سکولز آنے کی ہدایت

      ہیڈ ماسٹروں کو آدھا گھنٹہ پہلے سکولز آنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز ملتان نے ہیڈ ماسٹروں کو نئی ہدایات جاری کردیں۔ اس سلسلے میں اہم اجلاس گزشتہ روز چاہ بوہڑوالا میں ہوا جس میں تمام سربراہوں کو کہاگیاہے کہ تمام(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

ہیڈماسٹر سکول وقت سے آدھاگھنٹہ پہلے آئیں گے اور آدھا گھنٹہ بعد میں جائیں گے، جبکہ دیگر اساتذہ 15 منٹ کے فرق سے آئیں گے اور جائیں گے نئے اساتذہ کی جوائنگ اور ریلیف رپورٹ اے ای او کو جمع کرانا ہوگی، چھٹی کی درخواست آن لائن جمع کرانا ہوگی تاہم اس بات کا خیال رہے کہ وہ سکول اوقات میں نہ کی جائے کیونکہ سکول ٹائم میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہے اس کو لاہور میں مانیٹرکیا جارہا ہے، چھٹی ڈالنے سے قبل ہیڈ ماسٹر کو اعتماد میں لیاجائے تاکہ وہ چھٹی کو منسوخ نہ کرے، ہیڈ ماسٹربھی چھٹی بارے فیصلہ فوری کریں‘کوئی بھی چھٹی کی درخواست تعطل کاشکار نہ ہو۔