جنوبی پنجاب میں میپکو ٹیموں کا آپریشن، 105 بجلی چوروں کا گھیراتنگ
ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں مزید105بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ32ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر22 لاکھ21ہزار روپے جرمانہ عائد۔3مقدمات درج۔13 دسمبر کو ملتان میں 14گھریلوصارفین(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)
کو30415یونٹس چوری کرنے پر519355روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی جی خان میں 23 گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو33581 یونٹس چوری کرنے پر470122روپے جرمانہ،وہاڑی میں 7 گھریلو صارفین کو7593یونٹس چوری کرنے پر 152778 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 4 گھریلو صارفین کو6635یونٹس چوری کرنے پر140500 روپے جرمانہ،ساہیوال میں 9 گھریلوصارفین کو7286 یونٹس چوری کرنے پر121730 روپے جرمانہ اور3 مقدمات درج،رحیم یار خان میں 9 گھریلوصارفین کو8747یونٹس چوری کرنے پر 172700روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 18گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو18488 یونٹس چوری کرنے پر274295 روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 7گھریلوصارفین کو7906یونٹس چوری کرنے پر172760 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 14 گھریلوصارفین کو12149یونٹس چوری کرنے پر196978روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔