بہاولپور:پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے ٹیمیں الرٹ، والدین ساتھ دیں، سمیع اللہ چوہدری

    بہاولپور:پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے ٹیمیں الرٹ، والدین ساتھ دیں، سمیع ...

  



  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودہری نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر بہاولپور ضلع میں پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کا افتتاح کر دیا۔ سہ روزہ پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 16/دسمبر سے 18/دسمبر تک(بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

جاری رہے گی۔ اس دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے7لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کی خوراک دی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شوزب سعید، پی ٹی آئی رہنما قیوم اعظم، طاہر جانباز، سعد یونس، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ایم ایس بی وی ایچ ڈاکٹر عزیزنے بھی بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلا ئے۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ ذاکرسمیت دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران، والدین اور بچے موجود تھے۔صوبائی وزیرخوارک نے کہا کہ عثمان بزدار حکومت پولیو کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور تمام ٹیمیں متحرک انداز میں کام کریں اور گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں تاکہ ان کے بچے صحت مند اور پولیو کی بیماری سے محفوظ رہیں۔اس موقع پر بتایا گیا کہ انسدادپولیو مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کو 19 اور 20 دسمبر کو حفاظتی مراکزصحت میں پولیو خوراک دی جائے گی۔ اس مہم کوکامیاب بنانے کے لئے 1288 موبائل ٹیمیں، 167فکسڈ اور 144ٹیمیں بس،ویگن اڈاجات، ٹول پلازہ، ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ پر موجود ہوں گی جہاں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور وٹا من A بھی دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنربہاول پور شوذب سعید نے بتایا کہ چولستان کے علاقے میں رہنے والے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو خوراک پلانے کے لئے 5 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ڈاکٹر عمیر افضل کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ ضلع کے دریائی علاقے میں رہنے والے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے 26 ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں اور ان ٹیموں کے لئے محمد ساجد گل کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ انسدادپولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 122 یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسرز، 296 ایریا انچارج خدمات سرانجام دیں گے۔

سمیع اللہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...