میاں طارق کیخلاف بوگس چیک کامقدمہ 18دسمبر کو آئندہ سماعت، گواہ عدالت طلب
ملتان (خبر نگار خصو صی)ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو بنانے کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم میاں طارق کے خلاف ملتان تھانہ چہلیک میں درج بوگس چیک کے مقدمہ کی سماعت کی(بقیہ نمبر53صفحہ7پر)
اور ماڈل مجسٹریل کورٹ ملتان کے جج کی رخصت کے باعث آئندہ سماعت 18 دسمبر کو مقدمہ کے گواہوں کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ چہلیک کے مطابق ملزم میاں طارق کے خلاف 24 مئی 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،ملزم کے خلاف شہری وقار احمد نے 10 لاکھ کے بوگس چیک کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی تھی،ملزم میاں طارق اور اس کے بیٹے ارسلان کو عدالت نے اشتہاری بھی قرار دیا تھا، ملزم میاں طارق کے خلاف نجی موٹرز کمپنی کے شوروم کے مالک وقار نے مقدمہ درج کرایا تھا،ملزم میاں طارق کی جانب سے ایڈووکیٹ شیخ جمشید حیات عدالت میں پیش ہوئے۔