حکومت عوامی مسائل حل کرنیکی ہرممکن کوشش کررہی ہے، اشرف خان رند

      حکومت عوامی مسائل حل کرنیکی ہرممکن کوشش کررہی ہے، اشرف خان رند

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی اشرف خان رند نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے،حکومت عوامی مسائل کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکاہے،مسائل حل ہونا شروع ہوگئے، حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے(بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

گزشتہ روز سبزی منڈی میں لگنے والی ٹف ٹائل کے منصوبے کاافتتاح کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو ملک مشکل حالات میں گھرا ہوا ملا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت نے مشکل حالات کے باوجود ملک کو درست سمت پر ڈال دیا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو اس کے ثمرات مل رہے ہیں،اب حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا ہے اور شہر بھر میں سولنگ ٹف ٹائل سمیت دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے،انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں بارش کا پانی جمع رہنے سے آڑھتیوں سمیت ہزاروں افراد کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا،سبزی منڈی میں ٹف ٹائل لگنے سے جنوبی پنجاب سے آئے افراد کی مشکلات دور ہونگی،انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت کے نمائندوں نے سبزی منڈی کو نظر انداز کیا تھاسبزی منڈی کے دیگر مسائل بھی جلد حل ہونگے،اس موقع پر سبزی منڈی کے آڑھتیوں صدرحاجی محمد یوسف رانا،سیکرٹری جنرل چوہدری عبداوحید،ملک محمد آصف،مہر پہلوان،چوہدری عبدالحمید،سہیل شاہ،ملک عبدالحمید،نصراللہ،مہرسلطان،شہزاد ودیگرنے کہا کہ عرصہ 8 سال سے سبزی منڈی میں ہزاروں عوام کو بارش کے جمع پانی سے مسائل کا سامنا تھا،ایم پی اے اشرف خان رند نے سبزی منڈی کے مسائل حل کرنے کا عوام سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کردیا،ایم پی اے نے سبزی منڈی میں ٹف ٹائل لگنے کے کام کا افتتاح پرآڑھتیوں اور شہریوں نے ایم پی اے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اشرف رند

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...