مردان،آئی جے ٹی کا قتل کیخلاف مظاہرہ

  مردان،آئی جے ٹی کا قتل کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) اسلامی جمعیت طلباء عبد الولی خان یونیو رسٹی اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء نے انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی میں جمعیت کے کارکن طفیل الرحمان کے قتل کیخلاف کالج چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی قیادت جے آئی یوتھ پی کے 52کے صدر وسیم ہوتی،وقار خان و دیگر رہنماؤں نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ طفیل الرحمان کے قاتلوں کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی تعلیمی ادارے میں ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہو۔