عوامی خدمت کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں، محمد عاطف خان

عوامی خدمت کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں، محمد عاطف خان

  



مردان (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر سیاحت و کھیل محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے عمران خان نے عوام اور خصوصا نوجوان نسل میں شعور بیدار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل رستم گجرات میں گجرات تا بھائی خان روڈ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پی ٹی آئی رہنما مہران خان اور حاجی عابد نے بھی خطاب کیا محمد عاطف خان نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں کرپشن اور اقرباء پروری نے ملک کو دیوالیہ بنایا تھا جنہوں نے کرپشن کی ہے وہ یا تو بیمار ہیں یا جیلوں میں ہیں یہاں پر ان کے کمر میں درد ہوتا ہے لیکن بیرون ملک جاکر وہ ٹھیک ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ وقتی مسائل ختم ہونے میں تھوڑا وقت مزید لگے گا، راستہ سڑک اور ٹرانسفارمر عوام کا بنیادی حق ہے عوام کو ان کا حق دینا کوئی احسان نہیں۔ انہوں نے گجرات کے لئے ریسکیو 1122 اسٹیشن کی فراہمی، ڈگر تا بھائی خان روڈ اور یونین کونسل گجرات میں فرش بندی کے لئے 1 کروڑ 82 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ جب سے عمران خان آیا ہے تو سب بیمار ہوچکے ہیں جس نے کرپشن کی ہے اسکی انجام سب کے سامنے ہیں۔

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لئے مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں نئے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے لئے 5 ارب روپے کی خطیر رقم کی منظوری دے دی جا چکی ہے۔پہلے مرحلے میں مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں نئے سیاحتی مقامات تک 14 سڑکیں تعمیر کی جائیگی۔جس پر اگلے مہینے جنوری سے تعمیراتی کام شروع ہوجائیگا۔ نئے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر میں مالاکنڈ ڈویژن کے اناکڑ، مرغزار، برج بانڈہ، کافر بانڈہ، مدین،بشی گرام، ارین، دارال،گودر جھیل اور بحرین روڈز شامل ہیں۔ ہزارہ ڈویژن کے ماہنور ویلی، گنول، پاپڑنگ، شوگران، کورا بن تا منڈی سیران، کومل گلی اور سہرہ روڈ شامل ہیں۔دوسرے مرحلے کا آغاز بھی جلد کیا جائیگا جس میں مزید نئے سیاحتی مقامات تک سڑکیں تعمیر کی جائیگی،مالاکنڈ اور ہزارہ میں نئے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ، نئے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،صوبے میں ورلڈ بنک کے تعاون سے مربوط سیاحتی زونز بھی تعمیر کئے جارہے ہیں، سینئر وزیر نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے گزشتہ ایک سال میں اٹھائے گئے اقدامات کی بین القوامی سطح پر بھی پذیرائی شروع ہوئی ہے،حکومت کی بہترین سیاحتی حکمت عملی کی بدولت نیا سال پاکستان میں سیاحت کے لئے نیک شگون لے کر طلوع ہوگا۔لندن کے مشہور کانڈی ناسٹ ٹریول میگزین نے پاکستان کو 2020 میں ٹریولنگ اور سیاحت کے لئے بہترین جگہ قرار دی ہے۔میگزین نے 2020 میں سیاحت کے لئے 20 بہترین جگہیں تجویز کی ہے جسمیں پاکستان ٹاپ لسٹ پر ہے۔میگزین ہر سال سیاحوں کے لئے 20 بہترین جگہوں کی نشاندہی کرتا ہے۔میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ دو دہائیوں سے امن امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے سیاحت کے شعبے کو کافی نقصان پہنچا ہے لیکن اب حالات تسلی بخش ہے اور سیاح بلا خوف پاکستان کا سفر کرسکتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...