برنس کمیونٹی کو تماشہ بنانے والوں کا یوم حساب آچکا، انجم نثار

برنس کمیونٹی کو تماشہ بنانے والوں کا یوم حساب آچکا، انجم نثار

  



مردان (بیورورپورٹ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹری کے انتخابات میں بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار میاں انجم نثار نے کہاہے کہ فیڈریشن کو کلب بناکربزنس کمیونٹی کو تماشہ بنانے والے کا یوم حساب قریب آچکاہے حقیقی قیادت کا انتخاب ہوں تو صنعتکاروں اور تاجروں کے حقوق کا تحفظ کیاجائے گااور بی یو جی کا فیڈریشن سے اجارہ داری ختم کرنے کے لئے میدان میں نکلے ہیں وہ مردان میں الیکشن مہم کے سلسلے میں ممتاز صنعتکارحاجی شعیب خان کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پرصنعتکاروں اورتاجروں کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے جس سے سینئر نائب صدر کے امیدوار عاصم غنی عثمان، نائب صدارت کے امیدوار قیصرخان داودزئی، سینیٹر حاجی غلام علی،چیمبر کے سابق صدر ظاہر شاہ، حاجی شعیب خان،مرزا عبدالرحمان اوردیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہاکہ ویزے بیجنے اور ڈگڈگی بجانے والے مداریوں کے دن گنے جاچکے ہیں بزنس کمیونٹی کے مابین دیوار کھڑا کرنے کے خلاف ہیں تین سالوں سے کمیونٹی شدید مسائل سے دوچارہے بی یو جی کی اجارہ داری کے خاتمے کے لئے باہمی اتحاد کا مظاہر ہ کرناہوگا مقررین نے مخالف پینل پر کڑی تنقید کرتے ہوہئے کہاکہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کے انتخابات میں ایسے لوگ بھی کھڑے ہیں جن کی ماضی اور کردار سے بزنس کمیونٹی بخوبی گاہ ہیں انہوں نے کہاکہ ہم دعوے نہیں کرتے بلکہ ہم خدمت کے جذبے سے سرشارہیں اس وقت صنعتکار اور تاجر ٹیکسوں کے بھر مار سے تنگ ہیں ہمیں کامیابی ملی تو ایف بی آر حکام ٹیکس گزاروں کے خادم بن کر کام کریں گے انہوں نے کہاکہ بے روزگاری بڑا مسئلہ ہے اور صنعت وتجارت کو ترویج دینے سے اس پر قابو پایاجاسکتاہے انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کو اپنے حقوق کے لئے اکٹھا ہونا ہوگا اور27دسمبر کے فیڈریشن انتخابات میں بزنس مین پینل کے حق میں ووٹ دینا ہوگااس موقع پر سینیٹر حاجی غلام علی نے تمام مہمانوں کو پختونوں کے روایتی چادر اور ٹوپیاں پہنائیں قبل ازیں بزنس مین پینل کے امیدوار جب مردان پہنچے توان کا والہانہ استقبال کیاگیا تاجروں نے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ اوربیرسٹر فیضان عزیز خان کی قیادت میں ان پر گل پاشی کی اوران کے حق میں نعرہ بازی کی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر