ٹانک،ڈپٹی کمشنر فہد وزیر کا پریس کلب کا دورہ

  ٹانک،ڈپٹی کمشنر فہد وزیر کا پریس کلب کا دورہ

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر ٹانک فہد وزیر کا دورہ پریس کلب ٹانک سماجی شخصیت اقبال محسود بھی ان کے ہمراہ تھے پریس کلب کے صدر اوردین محسود نے صحافیوں کو درپیش مسائل سے انھیں آگاہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹانک پریس کے صحافیوں نے کھٹن حالات میں مثبت صحافت کو پروان چڑھایا ہے، اور علاقائی مسائل کو حکام تک پہنچانے کیلئے اپنے قلم کا بہترین استعمال کرکے عوامی مسائل اجاگر کیئے ہیں، انھوں نے پریس کلب کے صدر یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کے صحافیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، پریس کلب آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...