عمران خان نے نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کر کے اپنے لئے تباہی کو آوازدی

      عمران خان نے نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کر کے اپنے لئے تباہی کو آوازدی

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) جمعیت علما ء اسلام ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرکے اپنی تباہی کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے دسمبر استعفیٰ کا مہینہ ہے فواد چوہدری بھی فیاض چوہان کی طرح انشا اللہ بہت جلد زلیل ہونے والا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ شوبرا چوک میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے رہنما الحاج پرویز خان خٹک ون، سید محب اللہ شاہ، مفتی امتیاز، مولانا نعمان، فضل اکبر باچا اور قومی وطن پارٹی کے گل احمد نے بھی خطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نااہل اور سلیکٹیڈ وزیر اعظم جب بھی زبان کھولتا ہے تو ان کیزبان سے صرف غلاظت ہی نکلتی ہے کیونکہ گذشتہ روز نبی کریم ﷺ کی شان میں عمران خان کی گستاخانہ کلمات ادا کرنا اپنی تباہی کو آواز دینے کے مترادف ہے انہوں نے مزید کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پوری اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اور انشااللہ بہت جلد ہی مولانا فضل الرحمان کی ہی قیادت میں موجودہ نااہل اور سلیکٹیڈ حکمرانوں کی بوریابستر گول کرکے اپنے گھر چلتا کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر