بنوں میں مختلف وارداتوں کے دوران خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

    بنوں میں مختلف وارداتوں کے دوران خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

  



بنوں ّ(بیورورپورٹ)فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں خاتون سمیت دو افراد قتل کردیئے گئے تھانہ ہوید کی حدود میں قتل مقاتلہ کی دشمنی پر 60سالہ معمر شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا رپورٹ کے مطابق تھانہ ہوید کی حدود میں واقع حکیم ہوید میں مبینہ ملزمان نے فائرنگ کرکے غازی رحمن ولد میر احمد خان سکنہ زندی علی خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقتول کے بیٹے ضیاء الرحمن کی مدعیت میں مبینہ ملزمان عبدالقیوم ولد میر احمد اورشیر امان ولد صاحب نور خان ساکنان زندی فلک شیر حال زندی علی خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا وجہ عداوت قتل مقاتلہ کی دشمنی بتائی گئی ہے۔جبکہ تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع برلشی داؤد شاہ میں مبینہ طور پر کزن نے فائرنگ کرکے مسماۃ صائمہ بی بی دختر شاکر خان کو قتل کردیا پولیس نے مقتولہ کے والد شاکر خان ولد شاہ قیاز خان کی رپورٹ پر انکی بھتیجی آنسہ بی بی دختر راقیاز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا وجہ عداوت معلوم نہ ہوسکی۔جبکہ تھانہ بکاخیل کی حدود میں واقع تحتی خیل بکاخیل میں مبینہ ملزمان نے فائرنگ کرکے میروالی خان ولد نصیب خان سکنہ نیبال طوری خیل رزمک حال بکاخیل کو زخمی کردیا پولیس نے انکی رپورٹ پر مبینہ ملزمان سعید نواز ولد گل کائی اور جہانزیب ولد جابڑنگ ساکنان طوری خیل رزمک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا وجہ عداوت مستورات پر تنازعہ بتائی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر