آزادی مارچ سی پلان، متحدہ اپوزیشن ضلع پشاور کا احتجاجی مظاہرہ

آزادی مارچ سی پلان، متحدہ اپوزیشن ضلع پشاور کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)آزادی مارچ کے پلان سی کیمطابق متحدہ اپوزیشن ضلع پشاور کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ اشرف روڈ سے قصہ خوانی بازار تک ہوا جس کی قیادت اپوزیشن جماعتوں کے ضلعی قائدین جییوآئی کے مولانا مسکین شاہ،قاری رفیق شاہ، حاجی خالدوقار چمکنی، ڈاکٹرمسعودگل، ایاین پی کے ملک فرہاد، عابداللہ یوسفزئی، پی پی پی کے ذوالفقار افغانی، کیو ڈبلیو پی کے ملک سلیم چمکنی ودیگر نے کی۔مظاہرین سے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر باکردار شخص کو لگایا جائے ہمارا اعتماد گزشتہ الیکشن کی وجہ سے نہیں رہا حکومت مایوسی کاشکار ہے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا فیصلہ ایک ساتھ کیا جائے اور مسلہ پارلیمنٹ میں ہی حل کیا جائے۔ متحدہ اپوزیشن حکومت کے خاتمے میں اپنا آئینی اور قانونی حق ادا کررہے ہیں۔انشائاللہ خان کو اسلام آباد میں کلین بولڈ کر کے تھرڈ امپائر کے اشارے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، کرپشن، ناانصافی، لادینیت، بے حیائی اور لوٹ گھسوٹ کا بارزار گرم کرنے والے علی بابا چالیس چور کے ٹولہ سے نجات دلہ کر دم لیں گے پاکستان کو مضبوط، منظم اور افعال اسلامی فلاحی ریاست بنائینگے آزادی مارچ حکومت کے حواس پر سوار ہو چکا ہے حکمرانوں نے ملک کو اقتصادی اور معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے اور کہا آزادی مارچ نے ملکی سیاست کے جمود کو توڑ دیا ہے حکومت کو گھر بیجھنے پر مجبور کردیگا۔