شانگلہ: دودھ میں ملاوٹ عروج پر، خریدار پریشان
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں گوالیوں کادوددھ میں ملاوٹ عروج، لینے والے پریشان،دودھ میں کیمکلز اور پاؤڈر ملایا جاتا ہے جو مضرصحت ہے،واٹ نرسے دودھ کو سفید کرتے ہیں۔انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔ٹریڈ یونین کے ذمہ داران بھی پریشان۔ایک چھوٹا سا پہاڑی گاؤں پورے علاقے کو کیسے دودھ سپلائی کررہا ہے حالانکہ پورے ضلع شانگلہ میں ڈیری فارم موجود نہیں گوالا کیمکل ملادودھ بیچ رہے ہیں اور ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔عوام میں اس حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے ضلعی انتظامیہ ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔ادھر انجمن تاجران کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو کئی بار میٹنگ میں شکایت بھی کی لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔الپوری ٹریڈ یونین کے صدرسیدنظر نے کہا ہے کہ گوالا دودھ میں پاؤڈر اور کیمیکل کا ملاوٹ کرکے مضر صحت دودھ فروخت کررہا ہے،فوڈ انسپکٹر نے بھی کھبی انسپکشن گوارا نہ کیا۔دودھ میں ملاوٹ تشویش ناک حد تک بڑھ گیا ہے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں سرعام پاؤڈر اور کیمکل ملادودھ فروخت ہورہا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ضلعی افسران بھی یہی دودھ استعمال کرتے ہیں تاہم اس صورت حال کا سنجیدگی سے ایکشن لینا چاہئے۔۔