شا نگلہ بھر میں بارش کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا

  شا نگلہ بھر میں بارش کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ بھر میں بارش کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا۔ وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ۔کہی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد بجلی بھی چلی گئی علاقہ اندھیروں میں ڈوب گئی۔موبائل سگنل بھی متاثر۔موسلادھار بارش کے بعد مین سڑکوں پر سلائیڈنگ،جگہ جگہ مین سڑکوں پر پھتر گرتے رہے۔ شانگلہ میں تیز ہواہوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری رہی شانگلہ کے میدانی علاقوں میں بھی بارش خوب برسی۔ جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر برفباری ہوئی ہے۔ وادی شا نگلہ کے پہاڑی سلسلوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ۔ شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں شروع ہونے والی موسلادھار بارش کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا جبکہ اتوار سے موسم صاف رہے گامحکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتہ کے روز تک جاری بارشوں کے سلسلے کی پیشن گوئی کی گئی تھی جو چارروز رہنے کے بعد اختتام پزیر ہوئی۔شانگلہ ضلع بھر میں ہلکی بارش جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر موسم سرما کی بر فباری سے وادی شانگلہ میں ٹھنڈ میں شدیداضافہ ہوا تو دوسری طرف سوختی لکڑی ناپید ہوگئی ہے، درجہ حرارت میں کمی آئی ہے، گھروں میں بوائیلراور انگھیٹیاں کا استعمال میں اضافہ ہوا۔شانگلہ بھر اور مضافاتی علاقوں میں بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب سے شروع ہونے والی ہلکی بارش ہفتے کے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہی جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر برفباری بھی ہوئی ہے، جس سے وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں بارشوں اور ہلکی برفباری کے سلسلے کو اتوار کے روز ختم ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔۔____________________________________

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...