ڈی پی او مردان کی فحش رنگ ٹونز شاپس کیخلاف کارروائی کے احکامات

  ڈی پی او مردان کی فحش رنگ ٹونز شاپس کیخلاف کارروائی کے احکامات

  



بخشالی (نمائندہ پاکستان) ڈی پی او مردان سجاد خان نے عوامی شکایات پر فحش رنگ ٹونز شاپس کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کردئیے، دوبئی اڈہ پولیس نے فحش رنگ ٹونز کے شاپس سے کمپیوٹر اور دیگر آلات ضبط کر لئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بخشالی بازار میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران عوامی شکایات پر ڈی پی او مردان سجاد خان نے بخشالی اور مضافات میں فحش رنگ ٹونز شاپس کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کردئیے احکامات کی روشنی میں دوبئی اڈہ میں پولیس چوکی انچارج SIاراد علی خان کو اس سنگین جرم میں ملوث تمام موبائل شاپس کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں متعدد موبائل دکانوں اور رنگ ٹونز کے مراکز سے بڑی تعداد میں ساز و سامان اپنے تحویل میں لے لیا ہے اور علاقہ بھر میں فوری طور پر ایسے تمام ناپسندیدہ اور فحاشی پر مبنی سرگرمیاں وقتی طور پر معطل ہو چکی ہے پولیس کی جانب اس اقدام پر علاقہ کے عوام نے ڈی پی او مردان سجاد خان اور دچوکی بئی اڈہ انچارج SIاراد علی خان کو خراج تحسین پیش۔

مزید : پشاورصفحہ آخر