ڈیرہ،گومل یونیورسی کے ڈپٹی رجسٹرار کی نماز جنازہ ادا
ڈیرہ اسماعیل خان(پاکستان نیوز)گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن علی من شاہ محسودکی نماز جنازہ گومل یونیورسٹی مین کیمپس کے ٹرانسپورٹ گراؤنڈ میں ادا کر نے کے بعد گومل یونیورسٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری، رجسٹرار طار ق محمود، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنواز خان،گومل یونیورسٹی کے انتظامی افسران، اساتذہ،ملازمین، طلباء،ان کے رشتہ و دو ست احبابوں سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گومل یونیورسٹی میں ان کی خدمات کے پیش نظر یونیورسٹی کے سیکورٹی سیکشن کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اوریونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ان کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی‘ رجسٹرار اور تمام یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین کیلئے و جمیل کی دعا کی۔ گومل یونیورسٹی کے افسران کی تنظیم آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن(اوا)کے صدر ریاض بیٹنی اور جنرل سیکرٹری محمد عثمان سمیت اساتذہ کی تنظیم گومل یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن(گواسا)کے صدرڈاکٹر بدر اورجنرل سیکرٹری ڈاکٹر شکیب اللہ نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم کی یونیورسٹی کیلئے خدمات کو بھلا یا نہیں جا سکتا۔ ہم اس مشکل کی گھڑی میں مرحوم علی من شاہ کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کریں اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کریں۔ مرحوم علی من شاہ کے لواحقین میں بیوہ، تین بچے اور ایک بیٹی شامل ہے۔ واضح رہے کہ علی من شاہ کافی عرصہ سے بیمار تھے اور گزشتہ روز شوکت خاتم لاہور میں اپنے علاج کیلئے زیر علاج تھے، جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔