ایبٹ آباد، گلیات سرکل بکوٹ کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری

          ایبٹ آباد، گلیات سرکل بکوٹ کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گلیات سرکل بکوٹ کے پہاڑوں پر گذشتہ رات سے برف باری کا سلسلہ جاری گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکار دن رات کام میں مصروف نتھیا گلی ابیٹ آباد اور نتھیا گلی کوہ مری روڈ بحال جبکہ رابطہ سڑکیں نتھیا گلی بکوٹ ٹھنڈیانی پٹن پہلیر روڈ کوزہ گلی ایوبیہ روڈ خیرا گلی پلک روڈ شدید برف باری کی وجہ سے بحال کرنے میں مشکلات جبکہ ضلع ابیٹ آباد کے بالائی علاقوں سے محلقہ آذادکشمیر کشمیر کے ساتھ نشیبی علاقوں کی اہم ترین شاہراہ کوہالہ راولپنڈی اسلام آباد اور کوہالہ مظفر آباد ہر قسم کی ٹریفک کیلیئے کھلی ھے۔۔گزشتہ رات سے ہزارہ بھر کی طرح ابیٹ آباد کے بالائی علاقوں میں تقریبا دو فٹ برف باری نتھیا گلی چھانگلہ گلی ایوبیہ ٹھنڈیانی میرن جانی کھن کلاں میں پڑ چکی ھے جس سے درجہ حرارت میں شدید کمی سے سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی GDAاحسن حمید کے مطابق اس سال جدید مشینری اور بہترین ٹیم ورک کی بدولت پوری کوشش ھوگی کہ ھماری حدود میں کوئی روڈ بند نہ ہو اور مقامی لوگوں کے ساتھ سیاحوں کو سہولیات دی جائیں احسن حمید نے بتایا کہ دو دن سے برف باری کے باوجود ھماری مشینری اور افرادی قوت میدان میں موجود ہیں۔اور تمام تر وسائل استعمال کرکے تمام مین شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کو بحال کررہے ہیں۔دوسری طرف عوام علاقہ نے ممبر خیبر پختون خواہ اسمبلی نزیر احمد عباسی سے بھی اپیل کی کہ گلیات سرکل بکوٹ لورہ کی سڑکوں سے برف باری کے بعد فوری برف اور لینڈسلائیڈینگ صاف کروا کر عوام کے لیے بحال کروائیں نتھیا گلی بکوٹ روڈ بند ہونے سے سرکل بکوٹ کے عوام کو بارہ کلومیٹر کے سفر کی جگہ دوسو کلومیٹر کا فاصلہ براستہ مانسہرہ گڑھی حبیب اللہ مظفر آباد آذادکشمیر سے ہوکر کوہالہ پل عبور کرکے واپس بکوٹ آنا پڑتا ھے اس سلسلے میں سیاحوں اور شہریوں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران مشکلات سے بچنے کے لیے حالیہ موسمی صورت حال کے پیش نظرگلیات اور ٹھنڈیاں ی میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اورگاڑی میں پٹرول، گیس کی مناسب مقداربرقرار رکھیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی ضروری اشیاء اور پانی خاص طور پر خشک میوہ جات، بسکٹ وغیرہ اپنے ساتھ ضرور رکھیں۔ گاڑی کے ٹائروں میں ہوا کم رکھیں اور پھسلن سے بچنے کے لیے چین کا استعمال کریں۔ گاڑی پہلے یا دوسرے گیئر میں چلائیں اور بریک کا استعمال کم کریں۔برف پر چلنے والے جوتے استعمال کریں۔ عورتوں اور بچوں کو ساتھ لانے سے گریز کریں۔ اور اگر کوئی بھی ایمرجنسی ہو تو ضلعی کنٹرول روم ضلعی انتظامیہ: 09929310553 / 09929310200گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی: 09929310240 / 09929310245پولیس کنٹرول روم: 09929310033 پر رابطہ کریں