عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کرینگے،ظہور بابر آفریدی

عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کرینگے،ظہور بابر آفریدی

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کی خاطر پشاور پولیس کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے تحت نہ صرف سیاسی اہم شخصیات،ایم این ایز، ایم پی ایز،ضلعی انتظامیہ اورپی ایل سی ممبران کے ساتھ وقتا فوقتا میٹنگز کا سلسلہ جاری رہتا ہے بلکہ اس ضمن میں مختلف ڈویژنز میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے، کھلی کچہریوں کے انعقاد سے اہم سیاسی شخصیات،ضلعی انتظامیہ، علاقہ عمائدین، سفید ریش اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے براہ راست مختلف نوعیت کے مسائل سے آگاہی حاصل کر کے ان کے بروقت حل کرنے میں مدد ملتی ہے، کھلی کچہریوں کا مقصد درپیش اجتماعی مسائل سمیت معاشرتی برائیوں کی نشاندہی اور ان کا خاتمہ ہے، عوام کے مسائل کے حل کے لئے پشاور پولیس کی جانب سے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، شہری قانون کی عملداری اور معاشرتی برائیوں کے ساتھ ساتھ منشیات کی جنگ میں پولیس کا بھر پور ساتھ دیں، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے تہکال میں واقع وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلیشمنٹ ارباب شہزاد کے رہائش گاہ پر کھلی کچہری کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ رو ز تہکال میں واقع ارباب شہزاد وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلیشمنٹ کے اہائش گا ہ پر منعقد کھلی کچہری کے دوران ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے معاشرتی برائیوں،منشیات خصوصا آئس،سٹریٹ کرائم،ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم کی روک تھام پر سیر حاصل گفتگو کیا اس موقع پر ارباب شہزاد وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلیشمنٹ،ڈپٹی کمشنر پشاور،ایم پی اے ارباب شیر علی کے ساتھ ساتھ سابقہ بلدیاتی نمائندگان، علاقہ عمائدین، سفید ریش، PLC ممبران اور معززین علاقہ سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری کے دوران عوامی نمائندوں اور علاقہ عمائدین نے اپنے علاقوں میں درپیش اجتماعی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے منشیات (آئس) ہوائی فائرنگ،دیگر جرائم سمیت مختلف معاشرتی برائیوں کی بھی نشاندہی کر کے قابل عمل تجاویز سے بھی پولیس حکام،اہم سیاسی شخصیات اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیاجس پر ایس ایس پی آپریشن نے بعض تجاویز کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات صادر کرتے ہوئے دیگر مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ایس ایس پی آپریشن نے اس دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے سے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خاتمہ میں عوام کا کردار مسلمہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور پولیس کے مابین فاصلوں کو مزید کم کرنے کی خاطر کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں، انہوں نے کھلی کچہری کی افادیت پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام کا کثیر تعداد میں کھلی کچہری میں شرکت اس کی واضح نشانی ہے انہوں نے شرکاء سے اپنے خطاب کے دوران واضح کیا کہ نوجوان نسل کو آئس جیسے مہلک نشہ سے بچانے کی خاطرکریک ڈاون جاری ہے جس کے دوران خاطر خواہ کامیابی ملی ہے تاہم انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ جاری کریک ڈاون کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اس موقع پر علاقہ عمائدین نے پولیس کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جرائم میں خاطر خواہ کمی اور منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون پر ایس ایس پی آپریشن کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ قانون کی بالادستی اور جرائم کی سرکوبی کے لئے جان و مال کی پرواہ کئے بغیر پولیس کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر