قرآن پر عمل پیرا ہوکر دنیا اورآخرت سنواری جا سکتی ہے،مولانا امانت حقانی
رستم(نمائندہ پاکستان)جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا محمد قاسم نے کہاہے کہ قرآن کریم پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،ناروے کے ملغون نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کر دیا ہے،حکومت کو ناروے کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی تعلقات ختم کرنے چاہیئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس سے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی،سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصرالدین،تحصیل تخت بھائی کے امیر حافظ محمد سعید،مفتی سلیم حلیمی اور مولانا ضیاء اللہ جان ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ مغربی قوتیں مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں لیکن انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ حضرت محمدﷺ کی ناموس اور قرآن کی عظمت پر مسلمان مر مٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں امت مسلمہ کو چاہیئے کہ ناروے کے تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کریں پاکستانی حکومت کو اس اہم مسئلے پر چھپ نہیں رہنا چاہیئے اور اسلامی ممالک کے تنظیم او آئی سی میں اس مسئلے پر تمام مسلمان ملکوں کو یگانیت کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔