کوہستان، نامعلوم شخص کی گھر میں گھس کر فائرنگ،خاتون سمیت 4افراد قتل

  کوہستان، نامعلوم شخص کی گھر میں گھس کر فائرنگ،خاتون سمیت 4افراد قتل

  



کوہستان(مانیٹرنگ ڈیسک)کوہستان میں ایک مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔بتایا گیا ہے کہ فائرنگ سے مرنے والے افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔واقعہ کوہستان کے علاقے کولئی پالس میں پیش آیا۔ مسلح شخص نے ذاتی دشمنی یاپھر غیرت کے نام پر قتل کیا،اس حوالے سے پولیس نے ابتدائی اطلاعات پر تفتیش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کوہستان میں گھریلو سطح پر فائرنگ کے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جنہیں کوہستان کی رسمی روایات کے تناظر میں ہی دیکھا جاتا ہے۔

کوہستان فائرنگ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...