22دسمبر کو ڈی چوک میں تاریخی مارچ کرینگے، مشتاق احمد خان

  22دسمبر کو ڈی چوک میں تاریخی مارچ کرینگے، مشتاق احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(بیورورپورٹ) 22 دسمبر کو ڈی چوک اسلام اباد میں تاریخی مارچ کریں گے۔ نااہل حکمرانو ں نے کشمیر بیج دیا ہے صرف ٹو یٹر پر ازاد کرانا چاہتے ہیں۔حکمران کشمیریو ں کو تخفط نہ دے سکے۔ تو اگلا ہدف لاک ڈ اون ہوگا۔ ان خیارات کا اظہار امیر جماعت اسلامی کے پی سینیٹر مشتاق احمد نے احیاء العلوم منصبدار میں جمعیت طلبہ عر بیہ کے سہ روزہ اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران کشمیر فروش ہے۔ انہو ں نے کشمیر فروخت کیا ہے۔ جماعت اسلامی 22 دسمبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں تاریخی کشمیر مارچ کریں گے۔ حکمران اگر کشمیر کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔تو اگلا ہدف لاک داون اور دھر نا ہوگا۔ عمران خان صرف ٹو یٹر اور میڈ یا پر کشمیر ازاد کرنا چاہتے ہیں ہزارو ں مرتبہ یو ٹرن لے چکے ہیں۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی افتحار باچہ نایب امراء سعید زادہ محمود الحسن سہیل احمد بابر ضلعی ترجمان جماعت اسلامی عبدالسلام ایڈ و کیٹ بھی موجود تھے۔مشتاق احمد خان نے کہاکہ کشمیری مسلمانو ں پر بھارت نے بر بریت کی انتہا کر دی۔ جبکہ کشمیر کی تباہی پاکستان کی تباہی ہے۔ اور کشمیر کی ازادی پاکستان کی ازادی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا کشمیر بچاو مہم انسانی مسئلہ ہے بلکہ ہمارے ملک اور کشمیر کا جغرافیائی مسئلہ ہے۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام اباد مارچ میں آیندہ کے لیے اہم اعلان کیا جائے گا۔