پشاور، ہوائی فائرنگ کرنیوالی خاتون کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

پشاور، ہوائی فائرنگ کرنیوالی خاتون کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

  



پشاور(آئی این پی) پشاور کے علاقہ حیات آباد میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون صبا جعفر نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی۔سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل پشاور میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے تاتار پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے شہریوں کی مدد سے خاتون کو شناخت کرلیا۔پولیس کے مطابق خاتون پشاور کے علاقہ حیات آباد میں فائرنگ کی تھی جس کے خلاف تاتار پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی جس کے بعد خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے عدالت میں درخواست دی اور عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

خاتون فائرنگ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...