پشاور کی ترقی کیلئے شارٹ، مڈ اور لانگ ٹرم میگا ڈیو یلپمنٹ پلان لیکر آئے ہیں: شہزاد ارباب

پشاور کی ترقی کیلئے شارٹ، مڈ اور لانگ ٹرم میگا ڈیو یلپمنٹ پلان لیکر آئے ہیں: ...

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے مشیربرائے اسٹبلشمنٹ محمدشہزادارباب نے کہاہے کہ پشاورکی ترقی کیلئے شارٹ ٹرم،مڈٹرم اورلانگ ٹرم ایک میگاپشاورڈویلپمنٹ پلان لے کرآرہے ہیں جس پربرق رفتاری سے کام جاری ہے،پشاورڈویلپمنٹ پلان میں پشاورکے تمام MNAsاورMPAsکوشامل کردیاہے،پلان میں پشاورکی ترقی،ٹریفک پلان،سڑکیں،تعلیم،صحت،پارک سمیت دیگرحل طلب مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائینگے،انشاء اللہ پشاور کوایک بین الاقوامی سطح کاشہربنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ غریب اورپسماندہ طبقے کواوپرلانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے180روپے کی لاگت سے "احساس پروگرام "کااجراء کیاہے جن میں غرباء اورمستحق افرادکیلئے صحت،تعلیم، وظائف،کاروبارسمیت137منصوبے موجودہیں۔انہوں نے کہاکہ 27دسمبرکویوٹیلیٹی سٹورکے حوالے سے ایک میگاپراجیکٹ کاآغازکررہے ہیں جس کے تحت وفاقی حکومت یوٹیلیٹی سٹورزپرروزمرہ کی اشیاء خوردنی سستے داموں فراہم کرنے کیلئے6ارب روپے سبسڈی دیگی،یوٹیلیٹی سٹورکے نظام کو ڈیجیٹل سسٹم پرولارہے ہیں جوبین الاقوامی طرزپرہوگا۔انہوں نے کہاکہ مسائل ہردورمیں رہے ہیں مگرموجودہ حکومت کے دورمیں مسائل کاحل، ازالہ اورتدارک بھی کیاجارہاہے،جس کے مثبت نتائج مل رہے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعدحکومت کومشکلات کاسامنا تھامگراب الحمداللہ حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے کہاکہ PESCO میں ہزاروں اسامیاں خالی ہیں جن پربھرتی کیلئے عمل جاری ہے اورانشاء اللہ بہت جلدپیسکومیں بھرتی کاعمل شروع ہوجائیگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ واقع تہکال بالامیں کھلی کچہری کے انعقادکے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرممبرقومی اسمبلی ارباب شیرعلی وممبرصوبائی اسمبلی پیرفدامحمدکے علاوہ سوئی گیس کے جنرل منیجرتاج علی خان،چیف ایگزیکٹیو پیسکوانجینئرڈاکٹرمحمدامجد خان،ڈائریکٹرجنرل PDAظفرعلی شاہ،ڈپٹی کمشنرپشاورمحمدعلی اصغرسمیت پولیس،صحت ودیگرسرکاری اداروں کے افسران بھی موجودتھے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے مشیرمحمدشہزادارباب نے کہاکہ مہنگائی کے روک تھام کیلئے ضلعی اورتحصیل سطح پراقدامات اٹھائے جارہے ہیں اورباقاعدہ طورپرنگرانی کی جارہی ہے تاہم مہنگائی کاخودساختہ بازارگرم کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے،حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں،ملک کی بنیادیں مضبوط کرنے کیلئے جوفیصلے کئے گئے ان کے مثبت اثرات آنے شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کھلی کچہری کامقصدعوام کے مسائل انکے دہلیزوں پرحل کرناہے،وزیراعظم نے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے احکامات دیئے ہیں،کھلی کچہری میں عوام کی شکایات پرفی الفورعملدرآمدکیاجائیگا،عوامی مسائل کے حل میں میں کوتاہی برداشت نہیں کیاجائیگی،سرکاری اداروں کے افسران عوام کی بلاامتیازخدمت کیلئے دروازے کھلے رکھیں،جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ان پرمن وعن عملدرآمدکیاجائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...