خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیا ت عوام کی دہلیز پر فراہم کرینگے، اصغر علی
الپوری (آفتاب حسین سے)صوبائی سیکرٹری بہبود آبادی خیبر پختونخواہ اصغر علی نے کہا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی خاندانی منصوبا بندی کی سہولیات عوام کی دہلیز پر فراہم کررہے اور علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ ماؤ ں اور بچوں کی بہتر صحت کی ضمانت کیلئے عوام کو خاندانی منصوبا بندی کی سہولیات کی طرف راغب کریں،موجودہ حالات میں خاندانی منصوبا بندی کی اشد ضرورت لاحق ہے۔ان خیالات کا اظہار انھو ں نے گزشتہ روز اپنے دورہ شانگلہ کے موقع پر بشام میں محکمہ بہبود آبادی ویو این ایف پی اے کے زیر اہتمام بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے اور خاندانی منصوبا بندی اسلام کی تناظر کے عنوان سے ایک روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس آگاہی سمینار میں ضلع شانگلہ، لوئرکوہستان، اپر کوہستان،بٹ گرام اور تورغر کے اضلاع سے علماء کرام،خطیبوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ سیکرٹری بہبود آبادی خیبر پختونخواہ اصغر علی نے علماء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ علماء اور ہر شہری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خاندانی منصوبا بندی کے شعور اجاگر کرنے میں ہمارے ساتھ مدد کریں۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی اور بچوں کے پیدائش میں مناسب وقفے کے حوالے سے جو اسلام کے تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان کے مختلف پہلووں کا ذکر کیا۔سمینار سے مولانا رفیق نے کہا کہ دین اسلام خواتین اور بچوں کے حقوق پر زور دیتا ہے اسکے پاسداری کرنا ہم سب پر فرض ہے۔سمینار سے مفتی احمد نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور خاندانی منصوبہ پروگرام اسلامی تعلیمات سے کوئی متصادم نہیں ہے۔سمینارسے پراجکٹ ڈائریکٹر یو این ایف پی اے فرید خان مروت نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی شادی شدہ جوڑوں کا حق ہے اور وہ اپنے وسائل کو دیکھتے ہوئے اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے بارے میں بہتر فیصلہ کرسکے گے۔سمینار سے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر آفیسر شانگلہ سعید الرحمان نے کہاکہ بڑتی ہوئی آبادی کنٹرول کرنا انتہائی ضروری ہے محکمہ بہبود آبادی ضلع شانگلہ عوام کو گھر کے دہلیز پر سہولیات فراہم کررہی ہے۔ سمینار کے اختتام پر صوبائی سیکرٹری بہبود آبادی خیبر پختونخواہ اصغر علی نے پانچ اضلاع سے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور امید کا اظہار کیا کہ وہ اس پروگرام کی کامیابی میں بھرپور تعاوں کرینگے۔۔