خطیب مولانامشال خان کی اہلیہ سپرد خاک
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)مسجد نار شیر خان کے خطیب مولانامشال خان کی اہلیہ جو گزشتہ روز انتقال کرگئیں تھیں ان کی جنازہ آبائی قبرستان میں اداکی گئی وہ مولاناامان اللہ،مولانامحب اللہ اورمولانارحمان اللہ کی والدہ تھیں مرحومہ کی رسم قل آج بروزاتوار ادا کی جائے گی جس میں مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کااہتمام کیاجائے گا۔