بنوں،دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ایف سی اہلکار سپرد خاک

    بنوں،دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ایف سی اہلکار سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (بیورورپورٹ)خیبر پختو نخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے ایف سی اہلکار محسن کی نماز جنازہ آبائی گاوں والیگئی ضلع بنوں میں ادا کردی گئی ایف سی کے چاق چوبند دستے نے شہید کو سلامی دے کر اس کی قبر پر ایف سی اور سبز ہلالی پرچم لہرایاایف سی اہلکار محسن کل ڈیوٹی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے جس کا جنازہ آج آبائی گاوں والیگئی میں ادا کردیا گیا جنازے میں ایف سی بنوں کے کمانڈنٹ میر والی خان مروت,ایف سی دریوبہ کے کمانڈنٹ ارشد عالم و دیگر ایف سی کے اہلکاروں اور علاقہ مکین شریک ہوئے بعد ازاں ایف سی کے کمانڈنٹ ایف سی فورس کے ہمراہ شہید کے گھر گئے اور فاتحہ خوانی کی کمانڈنٹ نے شہید کے بچوں سے پیار بھی کیا اور ان کو ایف سی کے بیج اور قومی پرچم پیش کیا واضح رہے کہ شہید دوبیٹوں اور بیٹی کے والد تھے آخر میں این ایس اے عبدالحمید نے شہید کے بھائی اور بچوں کو سلام کیا۔