پشاور،شہر بھر میں منشیات سپلائی کرنے کا مشہور ملزم گرفتار
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں مشہور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر بھر میں آئس،ہیروئن اور دیگر منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر800گرام آئس، 7 کلو گرام ہیروئن، 7 کلو گرام چرس اورایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا، گرفتار ملزم موٹر سائیکل کے ذریعے مخصوص گاہکوں کومنشیات فراہم کرتا تھا، منشیات کے مکروہ دھندے کی رقم اور موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لی گئی ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی محمد شعیب کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سٹی ڈویژن کے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں ایک مشہور منشیات فروش موجود ہے جو کہ شہر بھر میں اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات سپلائی کرنے میں مصروف ہے جس پر ایس پی سٹی محمد شعیب نے ڈی ایس پی سبرب احتراز خان اور ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ نعیم حیدر پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیاخصوصی ٹیم نے کامیاب کاروائی کے دوران تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود دیر کالونی میں واقع منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ لگا کر ملزم صلاح الدین ولد سلیم خان سکنہ دیر کالونی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر بھر میں آئس،ہیروئن اور دیگر منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر800گرام آئس، 7 کلو گرام ہیروئن، 7 کلو گرام چرس اورایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا، گرفتار ملزم موٹر سائیکل کے ذریعے مخصوص گاہکوں کومنشیات فراہم کرتا تھا، منشیات کے مکروہ دھندے کی رقم اور موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لی گئی ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے