پبی،غبارے بھرنے کے سلنڈر کا دھماکہ،8 افراد جھلس گئے
پبی (نما ئندہ ) تحصیل پبی کے علاقے چوکی ممریز میں غبارے بھر نے کی سلینڈر میں دھماکہ ہوا سلنڈر دھماکے سے ایک ہی گھر کے 8افراد بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہوئے زخمیوں میں بچے اور خواتین شا مل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر ایل آر یچ پشاور منتقل کیا گیا ڈی ایس پی خا لد خان اور شاہد خاننے مو قع پر پہنچ موقع کا جا ئزہ لیا تفصیلات کے مطا بق تحصیل پبی کے علاقے چوکی ممریز میں ایک گھر کے اندر غبارے بھر نے کی سلینڈر میں زور دار دھماکہ ہوا سلنڈر دھماکے سے ایک ہی گھر کے 8افراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں زخمیوں میں مسماۃ (ش) بی بی عمر 46 سال، مسماۃ(ع) بی بی عمر 22 سال، مسماۃ(ا) بی بی عمر 26 سال مسماۃ(س) بی بی عمر 12 سال، ابوبکر عمر تین سال،مانیہ عمر دو سال،جہانزیب مر22سال اور اکرام عمر16سال شامل ہیں ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاحا دثہ کی اطلاع ملتے ہین ریسکیو1122 کی ٹیمین موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدا ئی طبی امداد دینے کے بعد پشاور منتقل کئے