قومی اسمبلی میں نئے صوبوں کا بل سندھ کی تقسیم کا مطالبہ ہے:سعید غنی

قومی اسمبلی میں نئے صوبوں کا بل سندھ کی تقسیم کا مطالبہ ہے:سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کی جانب سے قومی اسمبلی میں نئے صوبوں سے متعلق جمع کرائے گئے بل کو سندھ کی تقسیم قرارد دے دیا۔ ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے پاکستان میں 8 صوبوں کے قیام سے متعلق بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا ہے۔بل کے مطابق پنجاب کے 3 صوبے بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ پنجاب، بہاولپور اور ساؤتھ پنجاب صوبے بنائے جائیں، خیبر پختونخوا کے 2 صوبے کے پی اور ہزارہ بنائے جائیں، سندھ کے دو صوبے شمالی سندھ اور جنوبی سندھ بنائے جائیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے بل کو سندھ کی تقسیم کا مطالبہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم نے نئے صوبوں کے لیے آئینی بل جمع کراکر ایک مرتبہ پھر سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم سندھ میں نفرتیں اور انتشار پیدا کرناچاہتی ہے اور لسانیت، نفرت اور تقسیم کی سیاست چاہتی ہے۔سعید غنی نے مطالبہ کیا کہ نئے صوبوں سے متعلق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اپنا مؤقف واضح کرے۔خیال رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے جمع کرائے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان میں موجودہ 4 صوبوں کے بجائے 8 صوبے بنائے جائیں،  بہاولپور صوبے کی قومی اسمبلی کی 18 نشستیں، بلوچستان کی 20 نشستیں، ہزارہ کی 9، کے پی کے کی 55 نشستیں، شمالی سندھ کی 43، جنوبی سندھ کی 32، پنجاب کی 117، جنوبی پنجاب کی 38 اور اسلام آباد کی 3 نشستیں ہونی چاہیں۔
سعید غنی

مزید :

صفحہ اول -