الیکشن کمیشن معاملات، اپوزیشن کی ہر بات تسلیم نہیں کرسکتے، سینیٹر شبلی فراز 

الیکشن کمیشن معاملات، اپوزیشن کی ہر بات تسلیم نہیں کرسکتے، سینیٹر شبلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے دو ممبران کی نامزدگیوں میں غیر ضروری تاخیر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے جن معاملات کو پارلیمنٹ کے اندر حل ہونا چاہیے تھا وہ معاملات عدالتوں میں حل ہورہے ہیں اور یہ پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ اپوزیشن کی ہر بات مانی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہمیں الیکشن کمیشن ممبران کا معاملہ پارلیمنٹ کے اندر ہی حل کرنا چائیے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے الیکشن کمیشن کے ممبران کے معاملے پر لچک دکھائی ہے مگر بدقسمتی سے اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر و ممبران کے معاملے کو طول دینا چاہتی ہیں۔سینیٹرشبلی فرازنے کہاکہ ماضی میں بھی مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے من پسند افراد کو الیکشن کمیشن میں تعینات کیا گیا تھااور اب اپوزیشن اپنے ہی تعینات کردہ لوگوں کی مخالفت کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے ممبران کی نامزدگیوں کے حوالے سے اپوزیشن جماعتیں آپس میں متحد نہیں اور اس وقت مخالفت برائے مخالفت جاری ہے۔
سینیٹر شبلی فراز 

مزید :

صفحہ اول -