بی آرٹی بارے ایف آئی اے سے شفاف انکوائری کی توقع عبث ہے:امیر مقام
چارسدہ (بیو رورپورٹ) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ بی آر ٹی کے حوالے سے وزیر اعظم کے ماتحت ادارے ایف آئی اے سے شفاف انکوائری کی توقع نہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کے حوالے سے عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد پارٹی فیصلہ کریگی۔ بھارتی حکومت کی طرف سے اقلیتوں کے حوالے سے محصوص بل کی منظوری سے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکاہے۔ وہ چارسدہ میں سابق وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی رہنماء انتخاب چمکنی،صوبائی نائب صدر حانم اللہ اور ضلعی صدر میاں ہمایون شاہ کاکاخیل بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ کے وفد نے سابق وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ کو مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے امیر مقام نے لاہور میں وکلا ء کی طرف سے ہسپتال پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں تشدد اور گالم گلوچ پی ٹی آئی کی پیدوار ہے۔پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار کی نااہلی کی وجہ سے پنجاب بھی چھوٹے صوبوں کے برابر آچکا ہے اور عوام کے ترقی و خوشحالی کے منصوبے شہبا ز شریف نے شروع کئے تھے اس پر پنجاب حکومت مونچھوں کو تاؤ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف پر مقتدر قوتوں نے کوئی سیاسی پابندی نہیں لگائی بلکہ مخترمہ والد کی علالت اور والدہ کی موت پر افسردہ ہے اس لئے وہ سیاسی سر گرمیوں میں سردست بھر پور اندا ز میں حصہ نہیں لے رہی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں امیر مقام نے کہا کہ ابھی سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ نہیں آیا ہے اور جونہی عدالت کا تفصیلی فیصلہ آئیگا مسلم لیگ ن اس حوالے سے فیصلہ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ماتحت ادارے سے ایف آئی سے بی آر ٹی کی شفاف انکوائری کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ بی آر ٹی کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کے آڑ میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ پشاور بی آر ٹی کی کوئی ضرورت نہیں تھی مگر شہباز شریف کے میٹرو بس منصوبے کو دیکھ کر سیاسی سکورنگ کیلئے بی آر ٹی کا منصوبہ شروع کرکے پشاور کے عوام کو غذاب میں ڈالا گیا اور خیبر پختونخوا کے عوام کے اربوں روپے ضائع کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی حکومت میں آنے کے بعد بی آر ٹی منصوبے کو مسمار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت سے اقلیتوں کے حوالے سے بل کی منظوری سے مودی سرکار کی اصلیت واضح ہو چکی ہے۔
زرداری ملک میں ہی رہیں گے، معلوم ہے رہائی سے کس کس کو تکلیف ہے، نیئر بخاری