آصف زداری کی ضمانت ڈیل ہے نہ ڈھیل، پیپلز پارٹی

آصف زداری کی ضمانت ڈیل ہے نہ ڈھیل، پیپلز پارٹی

  



کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ سابق صدرآصف زداری کی ضمانت ڈیل ہے نہ ڈھیل،جاہلانہ بیانات سے عدلیہ کے وقار کو مجروح کیا گیا،عام انتخابات وقت سے پہلے ہونگے،بولے پی ٹی آئی میں ایک نہیں کئی فارورڈ بلا ک بنیں گے۔کلفٹن میں واقع نجی اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ پیپلزپارٹی پیدا ہی مشکل حالات میں ہوئی ہے، دنیا میں معیشت اہم ہوتی ہے پاکستان کے معاشی حالات خراب ہیں، اب میڈیا نے بھی بہتر موقف پیش کیا، جب حالات خراب تھے تو محترمہ کو لایا گیا تھا اب بھی حالات خراب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کو پیپلزپارٹی بہترکرسکتی ہے۔

مولابخش چانڈیو

مزید : صفحہ اول