ایم کیو ایم سندھ میں فسادات کروانا چاہتی ہے،اسماعیل راہو

  ایم کیو ایم سندھ میں فسادات کروانا چاہتی ہے،اسماعیل راہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہاہے کہ ایم کیو ایم بار بار سندھ میں نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ کرکے فسادات کروانا چاہتی ہے،سندھ دھرتی ماں نے جس طرح تمام باہر سے آنے والوں کو پناہ دی اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ باہر سے آنے والا کوئی بھی اسے توڑنے کی بات کرے۔صوبائی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایم کیو ایم کی اس حرکت کی سخت مذمت کرتے ہیں، یہ جماعت خود کو زندہ رکھنے کے لیے بار بار تقسیم کی بات کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بہادر آباد تک محدود یہ جماعت صوبہ تقسیم کرنے والا بل قومی اسمبلی سے واپس لے اور سندھ کے عوام سے معافی مانگے۔صوبائی وزیرزراعت نے ایم کیو ایم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ کی تقسیم کو چھوڑ یں، اپنی جماعت کو مزید تقسیم سے بچائیں کیونکہ فروغ نسیم کی سربراہی میں اس جماعت کا ایک اور دھڑہ بننے والا ہے۔اسماعیل راہونے کہاکہ دھرتی ماں کی تقسیم کی بات پر پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کی خاموشی افسوس ناک ہے،کیا پی ٹی آئی اور جی ڈی اے بھی اس سازش کا حصہ ہیں؟انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اب بھی لندن سے آنے والے اشاروں پر چل رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -