پانی کی عدم فراہمی، محمدی کالونی اور بھنگوریہ ٹاون کے مکین اذیت کا شکار

  پانی کی عدم فراہمی، محمدی کالونی اور بھنگوریہ ٹاون کے مکین اذیت کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (رپورٹ اے ایچ خان) کراچی واٹر اینڈ سوریج بورڈ کے عملے نے عریز آ باد کے علاقوں محمدی کالونی اور بھنگوریہ ٹاون کے مکینوں کو سخت اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔ چند ماہ قبل علاقے میں پانی کی مستقل فراہمی کے لئے سیاسی جماعت کے رکن قومی اسمبلی کے فنڈز سے لائن ڈالی گئی لیکن اس لائن میں پانی کی سپلائی تاحال ممکن نہ ہوسکی۔۔ علاقہ مکینوں کے مطابق اس لائن سے کافی علاقہ مستفید ہوگا لیکن بھنگوریہ ٹاون نزد الفاروق مسجد کے سامنے والے علاقے میں پانی کی لائن ڈالی ہی نہیں گئی جبکہ اس علاقے میں بارہ سو سے زائد نفوس رہائش پذیر ہیں علاقہ مکین اس زیادتی کی وجہ سے واٹر بورڈ حکام سے نالاں ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق لائن میں پانی آ نے کے حوالے سے بھی واثر بورڈ کا عملہ معلومات فراہم کرنے سے گریز کررہا ہے علاقہ مکینوں نے صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے اپیل کی ہے کہ بھنگوریہ ٹاون کے اس نظر انداز کیے جانے والے علاقے کو بھی اس لائن سے جوڑا جائے تاکہ عرصہ دراز سے پانی سے محروم علاقہ مکینوں کو پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

مزید :

صفحہ آخر -