سی آر اے کے عشائیے میں حکومت سندھ کے نمائندوں کی شرکت

  سی آر اے کے عشائیے میں حکومت سندھ کے نمائندوں کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر) کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی درخواست پر سندھ حکومت کے نمائندوں اور اراکین اسمبلی نے عشائیہ میں شرکت کی جس میں سی آر اے کی نومنتخب باڈی نے حکومت سندھ کو صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی مشیر قانون مرتضی وہاب نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے اور سرکاری ہسپتالوں میں علاج کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ سی آر اے باڈی نے حکومتی نمائندوں کو اپنا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا جس میں سی آر اے اور صحافیوں کی مشکلات اور دیگر معاملات کے حوالے سے مطالبات درج ہیں۔سی آر اے کی جانب سے جلد قائم کیے جانے والے ایس ایم عرفان فنڈز میں بھی حکومت سندھ نے مالی معاونت کا وعدہ کیا ہے۔۔ اس عشائیہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سینئر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -