سندھ میں مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق

  سندھ میں مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے،سندھ میں 16جبکہ ملک بھرمیں رواں برس سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 100 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے پولیو حکام نے سندھ سے مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق کی ہے۔ دونوں کیسز میرپور خاص سے رپورٹ ہوئے ہیں۔پولیو حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 100 ہوگئی ہے، یہ شرح سنہ 2015 سے بھی زیادہ ہے جب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے۔

مزید : صفحہ آخر