سندھ ہائیکورٹ نے کتوں سے بچاؤ کیلئے پرانا طریقہ کار اپنانے کا حکم دیدیا

 سندھ ہائیکورٹ نے کتوں سے بچاؤ کیلئے پرانا طریقہ کار اپنانے کا حکم دیدیا

  



سکھر(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے کتوں سے بچا کیلئے پرانا طریقہ کار اپنانے کا حکم دیتے ہوئے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کوہدایت کی ہے کہ پراناطریقہ اپناکرقیمتی جانوں کوبچایا جائے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ جسٹس آفتاب احمد،جسٹس خادم حسین پرمشتمل بینچ نے شہری بدرالدین کی جانب سے دائردرخواست پر سماعت کی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے دلائل میں کہا کتوں کی نس بندی کا منصوبہ بنایاہے۔جس پر عدالت نے کہاکہ پراناطریقہ آزمایاہواہے، کتوں کومارکرمعصوم جانوں کوضائع ہونے سے بچایاجائے اور ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔عدالتی حکم میں کہا گیاہے کہ ایئر کرافٹ اورگاڑیاں خرید کراسپرے کیاجائے اور ویکسین کیلئے دوسر ے ممالک پرانحصارنہ کریں جبکہ ادویات کیلئیاپنیپاس سے فنڈز کے انتظام کو یقینی بنائیں۔عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کوپیش ہونے کاحکم دیتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور چیف سیکرٹری کوہفتہ واررپورٹ جمع کرانے کاحکم دیا اور سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردییاد رہے شہری بدرالدین کی جانب سے دائردرخواست میں کہا گیا تھا ٹڈی دل،کتوں کے خاتمے کیلئے متعلقہ ادارے کچھ نہیں کر رہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...