کراچی،گرین کریسنٹ ٹرسٹ کی سلور جوبلی تقریبات کا انعقاد 

کراچی،گرین کریسنٹ ٹرسٹ کی سلور جوبلی تقریبات کا انعقاد 

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان اپنے اس وعدے پر مکمل طور پر عمل پیرا ہیں کہ ملک میں دہرے نظام کو ختم کرکے یکساں نظام تعلیم نافذ کیا جائے لیکن اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنے آپس کے سیاسی اختلافات ختم کر کے متحد ہو کر کام کریں۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی  اور پارلیمانی سیکٹری برائے ایشن ڈویڑن آفتاب حسین صدیقی نے ہفتے کے روز آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ ایک روزہ  بچوں کے میلے اور انٹر اسکول مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان تقریبات کا انعقاد گرین کریسنٹ ٹرسٹ (جی سی ٹی) کے قیام کی سلور جوبلی کے حوالے سے کیا گیا تھا۔ جی سی ٹی بطور ایک غیر منافع بخش ادارہ پورے صوبہ سندھ میں ڈیڑھ سو سے زائد اسکولوں کا نیٹ ورک چلا رہا ہے جو کہ پسماندہ اور دیہی علاقوں میں قائم ہیں اور ان میں میں انتیس ہزار سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں۔ایم این اے آفتاب حسین صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں تعلیمی مواقوں کے یکساں فروغ کے لیے ضرورت مند طالبعلموں کے لیئے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اسکالرشپ اسکیم کا حال ہی میں اعلان کیا ہے جس کے تحت دو لاکھ سکالرشپس اگلے 4 سال میں دیئے جائیں گے۔ ہر سال 50000 ضرورت مند طلبہ و طالبات اس اسکیم سے استفادہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام موجودہ حکومت کی کی ایک اور نئی اسکیم ہے جس کے تحت کم آمدنی والے گھرانوں  سے تعلق رکھنے والے ان طالب علموں کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد کاروبار شروع کرنے کے لئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے صحت اور تعلیم کے سیکٹرز پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے عوام الناس بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رہے۔انہوں نے زور دیا کہ وفاقی اور صوباء حکومتیں ایک پیج پر متحد ہوکر اور سیاست سے بالاتر ہونے کے نظام تعلیم کی خاطرخواہ بہتری کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔مہمان خصوصی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک کی ترقی اسی وقت ہی ممکن ہے جب پسماندہ اور غیر مراعات یافتہ طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو یکساں اور معیاری تعلیمی سہولیات میسر ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیمی سیکٹر میں کام کرنے والے مستند غیر سرکاری اداروں کی بھرپور معاونت کرے گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...