اٹارنی جنرل انور منصور خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے آئینی درخواست دائر

  اٹارنی جنرل انور منصور خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے آئینی درخواست دائر

  



کراچی(آئی ا ین پی)اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔سماجی کارکن محمود اختر نقوی نے درخواست کراچی رجسٹری میں دائر کی جس میں صدر پاکستان، وزیر اعظم، وزات قانون، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اٹارنی جنرل کا عہدہ عدالت عظمی کے جج کے مساوی ہوتا ہے اور موجودہ اٹارنی جنرل کی عمر 65 سال سے زائد ہے۔ آئین کے مطابق 65 سال کی عمر پوری ہونے پر عدالت عظمی کے ججز ریٹائر ہو جاتے ہیں۔سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں دائر کی میں موقف اپنایا گیا کہ اٹارنی جنرل انور منصور خان کی تقرری آرٹیکل 100 اور 179 کی خلاف ورزی ہے اور انہیں آئین کے آرٹیکل 100 کیتحت فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔

اٹارنی جنرل

مزید : صفحہ آخر


loading...