بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن میں مقابلہ ملی نغمہ کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کیزیراہتمام ہفتہ طلبہ 2019 بین المدارس مقابلہ جات کے آخری روز مقابلہ ملی نغمہ منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈی سی سینٹرل فرحان غنی تھے۔میٹرک بورڈ کے زیر اہتمام پروگرام میں چرمین بورڈ پروفسیر ڈاکٹر سعید الدین نے کنسنٹریشن اور ٹائم مینیجمنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئیکہا کہ یہ دونوں چیزیں آپ کی زندگی میں نہایت اہم ہیں اور اکابرین پاکستان کے دئے گئے رہنما اصولوں پر عمل پیرا رہیں تقریب کے مہمان خصوصی میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل فرحان غنی نے اپنے خطاب میں بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں محنت کرے اور کبھی مایوس نہ ہو۔اس موقع پرچیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے ریسر سیکشن کی ڈائریکٹر مسز حور مظہر اور ریسرچ سیکشن کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی کے انہوں نے اتنا کامیاب ہفتہ طلبہ کا انعقاد کیا۔ مقابلہ ملی نغمہ میں خصوصی طور پر تین طلبہ خد یجہ کریم، ریبہ نور اور محمد بن یاسین کو اکابرین پاکستان پر تقریر کرنے پر خصوصی انعامات دینے کا اعلان کیا۔ مقابلہ ملی نغمہ میں اول پوز یشن لائبہ عارف نے حاصل کی دوئم پوزیشن سعدیہ جبار جبکہ تیسری پوزیشن دو بچوں نے حاصل کیں جن میں یا شفہ فاطمہ اورسعدیہ ارشد تھے۔