ماحولیاتی تبدیلی اور خواتین کے کارناموں کے حوالے ڈبلیو او ڈبلیو فیسٹول کا انعقاد

  ماحولیاتی تبدیلی اور خواتین کے کارناموں کے حوالے ڈبلیو او ڈبلیو فیسٹول کا ...

  



کراچی (پ ر) برٹش کونسل آف پاکستان نے WOW فاؤنڈیشن اورچار دیگر پارٹنر ز، ڈاکٹر فوزیہ طاہر، انٹر پرینیوئرشپ اینڈ کمیونیٹی ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ECDI)، نمائش۔کراچی اور اولوموپولو میڈیا کے ساتھ بیچ لگژری ہوٹل میں تیسرے WOW ویمن آف دی ورلڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا۔فیسٹیول کے مختلف پروگرامز، کراچی کی متحرک روح کے ساتھ ساتھ اہم موضوعات پر بحث، راہنمائی، موسیقی کی پرفارمنس، ڈرامائی ریڈنگ، پینل سے بات چیت، ورکشاپس، نوجوانوں کے لیے جگہ اورمارکیٹ کو ایک جامع تھر ڈ اسپیس کے غور و خوص پر مشتمل تھے۔WOW کراچی فیسٹیول، پلاسٹک اور پینا فلیکس کے استعمال میں کمی اور ایک مستحکم ویسٹ مینجمنٹ سلوشن کے ذریعے ماحولیاتی حوالے سے ذمہ دارانہ فیسٹیول کا کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔اس کا مقصد صرف موجودہ مسائل کے حل کی جانب ہی توجہ مبذول کرنا نہیں بلکہ ساتھ ہی مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے بھی پیشگی اقدامات پر غور کرنا ہے۔اس موقع پر تقریب کے آغا ز میں سینیٹر شیری رحمن نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ "ایسی خواتین جن کی روزمرہ زندگی پانی اور آگ جلانے کی لکڑیوں جیسے قدرتی وسائل تک رسائی میں الجھی ہوئی ہیں، بڑھتی ہوئی ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر اور مایوسیوں میں گھری ہوتی ہیں۔انہیں تیزی سے بدلتے ہوئی ماحولیاتی تبدیلی کے تلخ حقائق سے نبر دآزما ہونے کے لیے آگے دھکیلا جاتا رہا ہے اور آج جب ہم ان خواتین کا دن منارہے ہیں تو ہمیں لازمی طور پر چاہیئے کہ ہم مختلف سطحوں پر ان مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنے والی خواتین کو درپیش ابھرتے ہوئے مسائل کی بیخ کنی کریں، انہیں روکیں اور ان کے مقابلے کے لیے آگے بڑھیں۔اس موقع پر پاکستان میں برٹش کونسل کی ڈائیریکٹر آرٹس Chantal Harrison-Lee نے کہاکہ:WOW فاؤنڈیشن اور غیر معمولی انتظامی ٹیم پر مشتمل اپنی ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے،ہم نے اپنا سب سے اہم اور حوصلہ افزاء پروگرام مرتب کیا جوہر عمر کی تقریباََ 100 خواتین اور مرد پر مشتمل تھا۔ہمارے کا م کا اصل ماخذ ماحولیاتی تبدیلی ہے، جو کہ ہماری تمام تر حکمت عملی اور اس پر عمل درآمد میں نمایاں ہے اوراس ماحول دوست WOW فیسٹیول کے لیے مختص ہے۔WOW ہر عمر اور جنس کے لوگوں پر مشتمل ایک فیملی فرینڈلی فیسٹول ہے۔ ہمارا یہ پختہ یقین ہے کہ اگر ہم ایک ایسی دنیا کی جانب گامزن ہوں جہاں مساوات روزمرہ زندگی کی حقیقت ہو تو یہ عمل ہم سب کو عمر، جنس، طبقے اور معاشرتی تفریق سے بالا تر کرتا ہے۔WOW ایک ایسانمایاں پلیٹ فارم ہے جو خواتین کو ان کی پہچان اور اختیار دینے کی بات کرتا ہے۔جہاں خواتین اور لڑکیوں کو درپیش اہم مسائل پر نہ صرف بات کی جاتی ہے بلکہ ان میں بنیادی تبدیلی لانے کا عہد کیا جاتا ہے۔برٹش کونسل نے جنوبی ایشیا میں بڑے پیمانے پر پہلے WOW فیسٹیول کا انعقاد سال 2016 میں کراچی میں کیا۔کراچی میں ہونے والے اس فیسٹیول کو اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور اینگرو کی معاونت حاصل رہی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...