شکریہ جناح کے نام سے رینجرز کی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری

  شکریہ جناح کے نام سے رینجرز کی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں رینجرزکی جانب سے شکریہ جناح کے نام سے کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں،مزارقائد پرٹرافیوں کی تقریب رونمائی کی گئی۔شہرقائد میں بانی پاکستان محمدعلی جناح کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کھیلوں کا میلا سجایاگیا ہے۔ ان کھیلوں کا انعقاد رینجرزکی جانب سے شکریہ جناح کے نام سے کیاگیا ہے۔ اس حوالے سے مزارقائد پرٹرافیوں کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔مقابلوں میں شریک طلبا نے تقریب میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔تقریب میں شریک طلبا نے کا کہنا تھا ایسی سرگرمیاں نوجوانوں کیلئے حوصلہ افزائی سبب ہوتی ہیں،طلبانے رینجرزکا شکریہ بھی ادا کیا۔ شکریہ جناح کے نام سے منسوب کرکٹ،فٹبال،ہاکی اورتقریرسمیت دیگر مقابلوں میں طلبہ برھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -