شاہ عبد الطیف ایکسپریس ٹرین کی بوگیاں کم کرنے سے عوام کو مشکلات
میرپورخاص(بیورورپورٹ)میرپورخاص شہر کی سات لاکھ سے زائد آبادی کے خلاف گہری سازش ریلوے ڈپارٹمنٹ نے شاہ عبد الطیف ایکسپریس ٹرین کی تین بوگیاں کم کردیں جس کی وجہ سے لوگ تکلیف میں سفر کر رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سندھ میں زیادہ تر ٹرینیں بند کر ی گئی تھیں تاہم کچھ عرصہ پہلے میرپورخاص اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے مطالبے پر مہران ایکسپریس ٹرین اور پھر شاہ عبدالطیف ایکسپریس ٹرین میرپورخاص اور کراچی کے درمیان وایا حیدرآباد بحال کر دی گئی تھی تاہم حال ہی میں ریلوے ڈپارٹمنٹ نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر شاہ عبدالطیف ایکسپریس ٹرین کی تین بوگیاں کم کر دیں جس کی وجہ سے اس کے 6 بوگیوں میں عوام کھڑے ہو کر تکلیف کے ساتھ 5 گھنٹے کا سفر طے کر رہے ہیں، سول سو سائٹی اور سماجی لیڈروں نے ریلوے ڈپارٹمنٹ کی شدید مذمت کی اور وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد سے پر زور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شاہ عبد الطیف ایکسپریس ٹرین میں تین بوگیوں کا اضافہ کیا جائے تاکہ عوام ٹرین کے آرام دے سفر سے محظوظ ہو سکیں۔