پہلی مرتبہ کلب کی سطح پر باقاعدہ اینٹی کرپشن اینڈ ویجی لینس کمیٹی بنائی گئی ہے

پہلی مرتبہ کلب کی سطح پر باقاعدہ اینٹی کرپشن اینڈ ویجی لینس کمیٹی بنائی گئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور چیلنج کپ،ملک میں کلب کرکٹ کی بحالی کا نقظہ آغاز

لاہور چیلنج کپ کرکٹ ڈیویلپمنٹ کا منظم منصوبہ ہے جس میں چار سوزائد انڈر23کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے


لاہور جس کو ایک دور میں کلب کرکٹ کا گڑھ کہا جاتا تھا،گذشتہ 15سال میں کوالٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹس بالکل ناپید ہوگئے ہیں۔ایسے میں گولڈن سٹار کرکٹ کلب اور اوٹی سی انتظامیہ نے مل کر شہر میں کلب کرکٹ کے فروغ کے لئے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔اس سلسلے میں اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ دس دسمبر سے شروع ہوا۔ٹورنامنٹ کے انتظامیہ نے شہر میں کلب کرکٹ کو پروفیشنل بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں جن میں پہلی مرتبہ کلب کی سطح پر اینٹی کرپشن اینڈ ویجی لینس کمیٹی بنائی گئی ہے۔پانچ رکنی اینٹی کرپشن اینڈ ویجی لینس کمیٹی میں سابق آئی سی سی امپائر میاں محمد اسلم کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ کمیٹی میں سابق پی سی بی میچ ریفری میاں پرویز،سابق پی سی بی امپائر تصد ق جمال شیخ،مسعود احمد خان،رانا سہیل منظور اور عبدالماجد خان کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ کمیٹی کے اراکین ٹورنامنٹ کے دوران میچز کو مانیٹرکریں گے اور ایونٹ کے دوران اینٹی کرپشن اینڈ ویجی لینس قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اس سلسلے میں ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کو اینٹی کرپشن قوانین تحریری طور پر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بریفنگ بھی دی گئی ہے۔ٹورنامنٹ کے بہترین اسپنر کو عبدالقادر ٹرافی،بہترین فاسٹ باولر کو محمدنثارٹرافی، بہترین وکٹ کیپر کو امتیاز احمد ٹرافی،بہترین بلے باز کو نذر محمد ٹرافی اور بہترین آل راؤنڈر کو مدثر نذر ٹرافی جبکہ پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کو فضل محمود ٹرافی سے نوازا جائے گا،ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ امپائرز اسکورز اورصحافیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی،ٹورنامنٹ کے بہترین اسکورر کو عبدالحمید پوپا ایوارڈاور بہترین امپائر کو علیم ڈار ایوارڈ دیاجائے گا۔جبکہ میڈیا میں بہترین کوریج پر سلطان ایف حسین،شاہد شیخ،زاہد مقصود،رضا حمید اورقیوم زاہد ایوارڈز دئیے جائیں گے۔ چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ملک سجاد اکبر کا کہنا تھا کہ ایوارڈ زسابق سٹارز اور اسکور امپائر اور نامورصحافیوں کے نام کرنے کا مقصد ان کی خدمات کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان کرکٹرز کو کھیل میدان میں کارہائے نمایاں انجام دینیوالے سابق نامور کھلاڑیوں سے آگاہی دینا ہے۔ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین ملک سجاد اکبر کاکہنا ہے کہ اوٹی سی لاہور چیلنج کپ شہر میں کرکٹ ڈیویلپمنٹ کا سب سے بڑا منظم پلیٹ فارم بن کر سامنے آیا ہے اس ٹورنامنٹ میں چار سو زائد انڈر 23کھلاڑی حصہ لیں گے ٹورنامنٹ کے قواعدوضوابط کے مطابق تمام ٹیموں کے لیے ہر میچ میں دو انڈر 19اور دو انڈر 23کھلاڑی حتمی 11رکنی ٹیم میں شامل کرنا لازمی قراردیا گیا ہے۔ملک سجاد اکبر کا اس فیصلے کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتو ں کو منوانے کے مواقع فراہم کرنا ہے اس کے ساتھ کلب کی سطح پر پہلی مرتبہ گریس کے معیار کا گیند استعمال کیا جارہا ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے۔اس کے ساتھ ٹورنامنٹ میں پی سی بی ایلیٹ پینل امپائرز اور اسکوررز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔سینئر نائب صدر ملک شفیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ اس تحریک کے اصل روح رواں فیصل آباد ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اعجاز فاروق کو جاتا ہے جنہوں نے ہمیں کرکٹ کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھانے کی طرف راغب کیا۔اوٹی سی لاہور چیلنج کپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز اعجاز احمد،راو افتخا ر انجم اور عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اوٹی سی لاہور چیلنج کپ کلب کرکٹ کے فروغ کی جانب بڑا اہم قدم ہے۔قومی انڈر 19ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ کلب کرکٹ ہماری کرکٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ماضی میں ہمیں کلب کرکٹ ہی سے کئی سپر سٹارز ملے،امید ہے کہ جس اوٹی سی لاہور چیلنج کپ کے سے کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔سابق ٹیسٹ فاسٹ باولر راوافتخار انجم کا کہنا تھا کہ اوٹی سی لاہور چیلنج کپ کلب کرکٹ کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔پاکستان کرکٹ کے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کے بعد کلب کرکٹ کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے

مزید :

ایڈیشن 1 -