پی آئی سی حملہ، جاں بحق مریض کے لواحقین نے مقدمہ کیلئے درخواست دیدی
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پی آئی سی واقعے پر وکلا کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے ایک اور درخواست سامنے آئی ہے،بابو عرف نواب دین کے لواحقین نے وکلا کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست تھانہ شادمان میں جمع کرادی ہے۔تفصیلات کے مطابق بابو عرف نواب دین کے لواحقین نے وکلا کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست تھانہ شادمان میں جمع کرائی،درخواست کے مطابق گیارہ تاریخ کوطبیعت خرابی پر والد کو علاج کیلئے پی آئی سی لیکر آیا تھا۔اسی دوران وکلا نے حملہ کیا اور وہ علاج کے بغیر ہی جان بچاکر پی آئی سی سے نکلا اور والد کو دوسرے ہسپتال لے گیا،اس دوران راستے میں والد کی موت واقع ہوگئی۔واضح رہے کہ بابو عرف نواب دین وکلا کی غنڈہ گردی کے باعث طبی سہولیات نہ ملنے پر جاں بحق ہوگیا تھا۔
لواحقین درخواست